عالیہ بھٹ نے شادی سے پہلے بیٹی کانام بھی سوچ لیا

11 Feb, 2019 روزنامہ اوصاف

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ یوں تو آج کل اپنی آنے والی رومانٹک فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جسے جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔اس فلم میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی مرتبہ رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔’گلی بوائے‘ میں رنویر اور عالیہ بھٹ نے ابھرتے ہوئے گلوکاروں اور ریپرز کا کردار ادا کیا ہے۔علاوہ ازیں عالیہ بھٹ ان دنوں رنبیر کپور کے ساتھ بھی اپنی پہلی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔جہاں عالیہ بھٹ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہیں ان دونوں کے تعلقات اور شادی کے حوالے سے بھی گزشتہ چند ماہ سے خبریں جاری ہیں۔اور اطلاعات ہیں کہ ممکنہ طور پر

دونوں اپنی فلم ’براہمسٹرا‘ کی ریلیز کے فوری بعد منگنی یا شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اس حوالے سے دونوں نے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی۔اگرچہ دونوں نے واضٓح طور پر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار بھی نہیں کیا، تاہم دونوں ذو معنی جملوں میں ایک دوسرے کی محبت کو تسلیم کر چکے ہیں۔حال ہی میں ’گلی بوائےٓ‘ کی تشہیر کے دوران عالیہ بھٹ ایک ڈانس ریئلٹی شو میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے ان کا نام عالیہ کے بجائے عالمہ پکارا اور اسی غلطی کو ہی اداکارہ نے غنیت جان کر اپنی ٓخواہش بھی ظاہر کردی۔ٹائمز ناؤ کے مطابق شو میں اداکارہ نے غلط نام لیے جانے پر غصہ کرنے کے بجائے اپنی خواہش ظاہر کی اور عالمہ کو بہت اچھا نام قرار دیا۔اداکارہ نے عالمہ نام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی پر یہی نام رکھیں گی۔اگرچہ اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب اور کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں، تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کا نام ’عالمہ‘ رکھیں گی۔دوسری جانب ’دکن کیرونیکل‘ سے خصوصی بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے نہ صرف رنبیر کپور بلکہ ان کے والدین کی بھی ٓخوب تعریفیں کیں اور انہیں ایک بہترین خاندان قرار دیا۔عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں سب سے بہترین اور نیچرل اداکار بھی قرار دیا۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک بولی وڈ میں رنبیر کپور سے بہتر نیچرل اداکار کوئی نہیں دیکھا۔ساتھ ہی اداکارہ نے رنبیر کپور کی شخصیت کی بھی تعریف کی۔عالیہ بھٹ کا مزید کہنا تھا کہ وہ رنبیر کپور کو دیکھتے ہی اداکاری اور فلم کے ڈائلاگز بھول جاتی ہیں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں