ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی

11 Feb, 2019 نوائے وقت

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی ہے ، فلم باہمی رضامندی  کے تحت بنائی جا رہی ہے، ثانیہ مرزا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی کہانی ان کی سوانح حیات سے اخذ کی جائے گی اور ان کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے چند پروڈیوسرز حقوق حاصل کرنے کی کوشش میں تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے مالکانہ حقوق پروڈیوسر رونی اسکرووالا نے حاصل کرلیے ہیں، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔میڈیا کے مطابق بھارت کی واحد ٹینس سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے تصدیق کی ہے کہ ان کے اور فلم پروڈیوسر رونی اسکرووالا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ اپنی زندگی کو پردے پر دیکھیں۔ٹینس اسٹار نے مزید بتایا کہ حال ہی میں ان کے اور فلم پروڈیوسر کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اور فلم کی تیاریاں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ فلم کی تیاری میں ان سے مشاورت بھی کی جائے گی اور وہ یہ سمجھتی ہیں کہ ان کی مشاورت فلم کے لیے اہم ہے۔اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ فلم کب تک ریلیز ہوگی تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم بہترین ہوگی۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: