ضعیف خاتون نے آخری سانسیں لیتے وقت اسلام قبول کرلیا،ویڈیو وائرل

12 Feb, 2019 نیو

لندن :بے شک اللہ ہی ہے جو انسان کو کسی بھی وقت ہدایت کے راستے پر چلا سکتا ہے ،ہم اکثر ہی کئی لوگوں کے اسلام قبول کرنے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خبریں سنتے ہیں لیکن حال ہی میں لندن میں مقیم ایک ضعیف عمر خاتون کے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

اس ویڈیو میں خاتون کو اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیتے اور اسلام قبول کرتے دیکھا گیا۔ اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے علاوہ دیگر سائٹس پر بھی زیادہ سے زیادہ شیئر کیا گیا۔

اس ویڈیو میں خاتون کوکلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرتے اور کلمے کا ترجمہ پڑھتے ہوئے بھی سنا گیا۔فیس بک پر جاری پوسٹ کے مطابق ضعیف خاتون ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں مدد کے لیے پکار رہی تھیں۔

ویڈیو بنانے وسالے شخص نے بتایا کہ میں جیسے ہی ان کے پاس گیا انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں اسلام قبول کرنا چاہتی ہوں ، کیا تم میری مدد کر سکتے ہو ؟ جس کے بعد ویڈیو بنانے والے شخص نے ضعیف خاتون کو کلمہ پڑھا کر انہیں اسلام قبول کروایا جس کے بعد وہ پر سکون انداز میں ابدی نیند سو گئیں۔پوسٹ کے آخر میں یہ بھی تحریر تھاکہ جب اللہ تعالی کسی شخص کو رہنمائی عطا کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں تو کوئی بھی اس شخص کو بھٹکا نہیں سکتا۔

اس پوسٹ کے مطابق ضعیف خاتون اسلام قبول کرنے کے فوری بعد ہی خالق حقیقی سے جا ملیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بلا شبہ اسلام ہی سچا مذہب اور دین حق ہے۔ تاقیامت کئی لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہوتے رہیں گے۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: