ڈی آئی خان: ڈی آئی خان میں پولیس اہکاروں کو دیشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ پروآ میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او اور 2 راہگیر زخمی ہو گئے۔
ڈی آئی خان کی تحصیل پروآ میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔