میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کا معاملہ،فیصلہ آج سنایا جائے گا

15 Mar, 2019 92 نیوز

 کراچی (92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ کیس کی راولپنڈی منتقلی پر آصف زرداری، فریال تالپور کی عبوری ضمانتیں برقرار رہیں گی یا نہیں، دونوں رہنماؤں کا مستقبل کیا ہوگا، پیپلز پارٹی سمیت سب کی نظریں آج کے عدالتی فیصلے پر لگ گئیں۔

راولپنڈی منتقل ہوا تو کیا آصف زرداری، فریال تالپور کی عبوری ضمانتیں برقرار رہیں گی، دونوں رہنماؤں کا مستقبل کیا ہوگا، پیپلز پارٹی کی نظریں عدالتی فیصلے پر جم گئیں۔

جیالوں کی اعلیٰ قیادت کی قانونی ماہرین سے مشاورت ہوئی۔ ضمانتیں منسوخ ہونے پر ہائی کورٹس سے ضمانت لینے کے آپشن پر غور کیا گیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق ضمانتیں منسوخ ہونے پر بھی گرفتاری کیلئے نیب وارنٹ گرفتاری جاری ہونا ضروری ہے۔

آصف زرداری، فریال تالپور کی عبوری ضمانت جبکہ نمر مجید، ذوالقرنین، علی مجید کی ضمانت بھی آج ختم ہورہی ہے۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کے داماد زین ملک و دیگر بھی عبوری ضمانت پر ہیں۔

ادھر انور مجید، حسین لوائی، عبدالغنی مجید اور طحہ رضا کیس میں گرفتار ہیں۔ ملزمان پر بوگس اکاؤنٹ سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں