شیخ رشید نے ایل این جی کیس میں ثبوت نیب کو پیش کر دیے

15 Mar, 2019 نیو

راولپنڈی: نیب راولپنڈی نے ایل این جی کیس میں وفاقی وزیر شیخ رشید کو آج طلب کیا تھا۔ وزیر ریلوے نے نیب راولپنڈی میں ایل این جی کیس میں ثبوت نیب کو پیش کر دیے جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام شواہد نیب کو پیش کر دیے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب کو تمام شواہد دیدیئے ہیں ان کی تمام جائیدادیں باہر ہیں اور وہی ثبوت جو سپریم کورٹ میں دیئے آج انہیں دیئے ہیں جب کہ شاہد خاقان عباسی کو پہلے چیلنج دیا تھا کہ آ جائیں۔ بجلی گیس اس لیے مہنگی ہوئی کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو نوچا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرمینل ون کا ٹھیکہ 2 لاکھ 72 ہزار روپے یومیہ پر دیا گیا۔ دوسرا ٹھیکہ اقبال زیڈ احمد کو مہنگے داموں دیا گیا اور 13 اعشاریہ 37 فیصد سلیب پر ایک ٹھیکہ دیا دوسرا 11 عشاریہ 62 پر دیا گیا۔ انہوں نے 3 یا 4 کروڑ ڈالر حسن داؤد کو روزانہ کی بنیاد پر دینا تھے۔ جاسم کے بھائی کی بھی ایک کمپنی تھی۔ پاکستان سے پی ایس او ہے اور یہ وہی جاسم ہے جس کا قطری خط نواز شریف نے سپریم کورٹ میں دیا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں