مکھیوں اور مچھلیوں کے درمیان گفتگو کرانے والے روبوٹ کا کامیاب تجربہ

24 Mar, 2019 روزنامہ خبریں
لندن (ویب ڈیسک ) ایک عجیب و غریب تجربے میں روبوٹس کی مدد سے دو بالکل مختلف اقسام کے جانوروں کا باہم رابطہ کرایا گیا ہے جن میں سے ایک آبی مخلوق یعنی مچھلی ہے تو دوسری اڑنے والا کیڑا یعنی مکھی ہے۔مکھیاں اور مچھلیاں ا?پس میں رابطہ نہیں کرتیں لیکن اگر وہ رابطہ کربھی لیں تو ا?خر وہ کیا باتیں کریں گی۔ اسی بات کو جاننے کے لیے چار یورپی جامعات نے اے ایس ایس ا?ئی ایس ا?ئی بی ایف منصوبہ شروع کیا ہے اس تجربے میں ا?سٹریا کی مچھلیوں نے اور سوئزرلینڈ میں موجود مکھیوں نے روبوٹ کے ذریعے ا?پس میں رابطہ کروایا گیا ہے۔

تجربے میں دونوں اقسام کے جانوروں نے سگنلوں کے ذریعے ایک دوسرے کو پیغامات بھیجے اورا?خر میں ایک دوسرے کے فیصلوں میں مدد فراہم کرنا شروع کردی۔ اس حیرت انگیز تحقیق کی تفصیلات سائنس روبوٹکس میں شائع ہوئی ہے۔ منصوبے پر کام کرنے والے موبائل روبوٹس گروپ (موبوٹس) سے وابستہ سائنسداں نے بتایا کہ انہوں نے دو مختلف جانوروں کے درمیان ان کی حرکات سکنات کی معلومات کا تبادلہ کرایا ہے جو ان کے رویوں پر بھی اثرانداز ہوا ہے۔پہلے تجربے میں ایک جاسوس روبوٹ مچھلی کو اس جیسی مچھلیوں کے غول میں شامل کیا گیا جس نے تمام مچھلیوں کو اپنے انداز میں تیرنے پر مجبور کیا یعنی اپنے اشارے پر تیرایا۔

اس کے بعد ماہرین نے اس روبوٹ مچھلی اور خود تمام مچھلیوں کو ا?سٹریا میں ایک ایسی تجربہ گاہ سے جوڑا گیا جہاں ایک پلیٹ فارم پر شہد کی مکھیاں روبوٹ ٹرمینلز کے ا?س پاس بیٹھی تھیں۔ اب ہر گروپ کے روبوٹ نے اپنے اپنے لحاظ سے سگنل خارج کئے مچھلیوں میں موجود روبوٹ نے اشکال، رنگ اور دھاری دار پٹیوں کے سگنل دئیے جو دم کی حرکت، تھرتھراہٹ اور دیگر حرکات سے وابستہ تھے۔ جبکہ مکھیوں کے پاس روبوٹ نے تھرتھراہٹ، درجہ حرارت اور ہوائی حرکیات کے سگنل دئیے۔

اب دونوں اقسام کے جانوروں نے سگنل پر اپنا ردِ عمل ظاہر کیا۔ مچھلیاں ایک سمت میں تیرنے لگیں تو مکھیاں صرف ٹرمینل پر جمع ہوکر گھومنے لگیں۔ اس طرح روبوٹ نے دو گروہوں کی حرکیات


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں