پاک بحریہ کی مینگرووز کی شجرکاری مہم کا آغاز

15 Apr, 2019 نوائے وقت

پاک بحریہ نے مینگرووز کی شجر کا ری مہم 2019کا آغاز کردیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب پورٹ قاسم میں منعقد ہوئی،تقریب میں  مینگرووز شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب میں سول سوسائٹی، وفاقی اور صوبائی حکومت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی،  مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیاض جیلانی تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس شجر کاری مہم کے تحت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تقریبا 20لاکھ مینگرووز لگائے جائیں گے۔کمانڈر کوسٹ نے کہا کہ مینگروزکے جنگلات کی کٹائی نے ساحلی پٹی کے حیاتی نظام تنوع اور لوگوں کے زریعہ معاش کو بھی متاثر کیا ہے۔وائس ایڈمرل فیاض جیلانی نے کہا کہ پاک بحریہ ساحلی پٹی کے دفاع کے علاوہ اس کے قدرتی ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔کمانڈر کوسٹ کا کہنا تھاکہ گذشتہ تین سال میں پاک بحریہ چالیس لاکھ سے زائد مینگرووز لگا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پالیسی ساز اداروں اور معاشرے کے تمام طبقات کو بحری ماحول کے تحفظ کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہئے ۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں