قومی کرکٹرز کے یویو ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل،محمد رضوان ٹاپ اسکورر

15 Apr, 2019 جی این این
لاہور: لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لئے یویو ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ محمد رضوان ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عابد علی ٹیسٹ میں فیل قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ2019 کا آغاز 30مئی سے انگلینڈ میں ہو گا۔جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ 18اپریل کو ورلڈ کپ2019 کے لئے 15رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کرے گا۔ پی سی بی حکام کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اسی سلسلہ میں آج لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لئے یویو ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔جس میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان20پوائنٹس کے ساتھ  ٹاپ اسکورر رہے جبکہ بلے باز شان مسعود نے 19پوائنٹس حاصل کئے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 17.4 پوائنٹس لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ حسن علی بھی یویو ٹیسٹ میں پاس ہو گئے۔ اوپنر عابد علی یویوٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔ 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں