وزیر خزانہ اسد عمر وطن واپس پہنچ گئے، آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

15 Apr, 2019 جی این این
اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر دورہ امریکا کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان کو آج ملاقات میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں ہونے والی ملاقاتوں کی رپورٹ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے نہ ہو سکا۔ وزیر خزانہ اسد عمر دورہ امریکا کے بعد وطن واپس پہنچ گئے اور آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جس میں وہ وزیراعظم کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں ہونے والی ملاقاتوں کی رپورٹ دیں گے۔ وزارت خزانہ  کے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف آئندہ چند روز میں مذاکرات کے شیڈول کا اعلان کریں گے،آئی ایم ایف کا مشن رواں ماہ ہی پاکستان کا دورہ کرے گا۔ 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں