گیس قیمتوں میں 80فیصد اضافہ کیلئے اوگرا نے اجازت دے دی

15 Apr, 2019 پبلک نیوز

 پبلک نیوز: گیس پھر مہنگی ہوگی۔ ایک دو نہیں بلکہ ستر سے اسی فیصد اضافہ ہوگا۔ اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو اجازت دے دی۔ اطلاق یکم جولائی دو ہزار انیس سے ہوگی۔

گیس کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر اوگرا کی سماعت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ایس این جی پی ایل کی گیس کی قیمتوں میں ایک سو اکتالیس فیصد اضافہ مسترد کردیا گیا۔ گیس کی قیمتوں میں ستر سے اسی فیصد تک اضافے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق گیس کمپنی کے غیرضروری اخراجات عوام سے وصول کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا اپنی سفارشات وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرے گا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کے لیے اوگرا کو چار مارچ کو درخواست دی تھی۔ درخواست میں سوئی ناردرن نے نرخوں میں سات سو بائیس روپے اکاون پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔

سوئی ناردرن کی گیس کی موجودہ اوسط قیمت پانچ سو ایک روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی دو ہزار انیس سے کیا جائے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں