قومی نغموں سے شہرت پانے والی شہناز بیگم کی یاد میں تقریب

16 Apr, 2019 نوائے وقت

لاہور(کلچرل رپورٹر)’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے اور جیوے جیوے پاکستان‘‘ جیسے ملی نغمے اور متعدد مشہور غزلیںگا کر اپنے فن کالوہامنوانے والی گلوکارہ شہناز بیگم کی یاد میںتنظیم یادیںکے زیر اہتمام الحمرا ادبی بیٹھک میں تعزیتی ریفرنس ہواجس کی صدارت خاور نعیم ہاشمی نے کی۔ تقریب میں فن وثقافت کے علاو ہ سیاسی ،سماجی اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ مقررین میںپی ٹی آئی ترجمان سپورٹس اینڈ کلچر سمیع الدین ، اداکار مسعود اختر، منیر راج، میاں عبدالوحید، رضا کاظمی، فاروق چوہان، عبداللہ ملک، حسیب پاشا، نیاز حسین لکھویرا، مظہر سجاد شیخ، ڈاکٹر امجد چشتی، آمنہ الفت، علامہ صدیق اظہر، ضمیر آفاقی، امتیاز راشد، ناصر جالب، کرن بخاری،سدرہ جعفری، سلیم بسمل اور عزیز شیخ میں شامل تھے۔مقررین کا کہنا تھا کہ شہناز بیگم عظیم گلوکارہ تھیں وہ پاکستان میں پیدا ہوئیں اور وطن کیلئے گیت گائے۔سقوط ڈھاکہ کے بعد وہ مغربی پاکستان میں رہنا چاہتی تھیںلیکن انہیں اہل خانہ کی وجہ سے ڈھاکہ میں رہائش پذیر ہونا پڑا۔انہوں نے سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کے ساتھ سوہنی دھرتی اللہ رکھے اور جیوے جیوے جیسے ملی نغمے گا ئے جوامر ہو گئے۔یہ گیت قوم کی آواز بن چکے ہیں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں