چارلی چپلن کی 130 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

16 Apr, 2019 اب تک
چارلی چپلن کی 130 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہےویب ڈیسک:(16 اپریل 2018) بلیک اینڈ وائٹ اور خاموش فلموں کے ہر دل عزیز بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ اداکار چارلی چپلن کی ایک سو تیس ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔بڑے بڑے بوٹ، ڈھیلی پینٹ، تنگ کوٹ، ہٹلر جیسی مونچھیں، موٹی موٹی آنکھیں، گھنگھریالے بال، باولر ہیٹ اور ہاتھ میں چھڑی یہ ہیں چارلی چپلن ! خاموش فلموں کا ایسا کامیڈین جس کے نام سے ہی چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔پانچ سال کی عمر میں اسٹیج پر جلوہ گر ہونے والے اس فنکار کو اپنے ہی ملک برطانیہ میں کوئی پہچان نہ ملی تو اس نے مفلسی کی زندگی چھوڑ کر نیویارک میں اپنے فن سے خوب نام کمایا۔کامیڈین چارلی چپلن نے تقریباً سو فلموں میں کام کیا،بہتتر فلمیں لکھیں، سات فلموں میں ڈائریکشن کے فرائضانجام دیئے جبکہ تقریبا ًاکتیس فلمیں پروڈیوس کیں۔چارلی چپلن وہ ڈائریکٹر اور فلمساز ہیں جن کی دو فلمیں گولڈ رش اورسٹی لائٹس دنیا میں اب تک بنائی جانے والی دس بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔انیس سو انتیس میں پہلی آسکر ایوارڈ تقریب میں انہیں فلم دا سرکس پر بہترین اداکاری، ہدایتکاری، فلمسازی اور اسکرپٹ میں مہارت پراسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا۔مزاحیہ اداکار چارلی چپلن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی ملا اور حکومت برطانیہ نے انہیں’سر‘ کے خطاب سے بھی نوازا۔ وہ پچیس دسمبر انیس سو ستتر کو وفات پا گئے اور اپنے چاہنے والوں کو چھوڑ کر دوسرے جہاں جا بسے۔دنیا کی تمام فلم انڈسٹریز میں بہت سے مزاحیہ فنکار، فلمساز اور بہترین ہدایت کار پیدا ہوئے لیکن دنیا اب تک کوئی دوسرا چارلی چپلن نہیں دیکھ سکی ہے۔Abbtakk Entertainment AbbTakk News Abbtakk Pakistan Abbtakk World Charlie Chaplin Famous Comedian Charlie Chaplin 130th Birthday

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں