حکومت کا سموسے پکوڑے بیچنے والوں پر ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ

23 Apr, 2019 پبلک نیوز

لاہور (کرار ہمایوں)غریب ہونا جرم بن گیا۔ حکومت کی غریب مٹاؤ مہم زوروشور سے جاری ہے۔ بجٹ سے پہلے ایک اور ٹیکس بم گرا دیا گیا۔  سموسے پکوڑے بیچنے والوں کی بھی شامت آ گئی۔ پنواڑی، دہی بھلے والے ٹیکس بھریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بڑے لوگوں سے ٹیکس نہ لے سکنے والی حکومت کا کمال کارنامہ سامنے آ گیا۔ مہنگائی کا سونامی بجٹ سے پہلے عوام کے ساتھ ٹکرانے کو تیار ہے۔

حکومت کی جانب سے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے سموسے پکوڑے شاپنگ بیگ فروخت کرنے والوں پر پروفیشنل ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں پروفیشنل لائسنس فیس یکم جولائی سے لاگو کر دی جاے گی۔ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے میونسپل کارپوریشن کو ٹاسک دے دیا گیا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں