جلد ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی ، فردوس عاشق اعوان

23 Apr, 2019 92 نیوز

اسلام اباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعاتفردوس عاشق اعوان نے کہا جلد ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ کمپنیوں نے جو منافعکمایا واپس لے کر بیت المال میں جمع کرایا جائیگا۔

 کابینہ اجلاسکے بعد میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظمکی ہدایت پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جارہا ہے جس کی تفصیل جلد معاون خصوصیبرائے صحت عوام کے سامنے رکھیں گے۔

 فردوس عاشقاعوان نے بتایا ایل این جی کے نئے معاہدے اوپن ہوں گے، معاملہ ای سی سی کو بھیجنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

 فردوس عاشقاعوان کا کہنا تھا رمضان المبارک میں اشیا کی قیمتیں بڑھانے اور ذخیرہ اندوزوں پر خصوصینظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 وفاقی کابینہنے بورڈ آف انوسٹمنٹ کی تشکیل نو، ایپلیٹ ٹریبونل کے جوڈیشل ممبر کی تعیناتی ، سعودیڈویلپمنٹ فنڈ کے منصوبوں کو ٹیکس چھوٹ دینے کی اصولی منظوری دی جبکہ صدر مملکت سے رحمکی اپیل کے عمل مزید آسان بنانے کی بھی تجویز دی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں