برطانیہ میں کنچوں کی بین الاقوامی چیمپئن شپ کا انعقاد

23 Apr, 2019 پبلک نیوز

عبداللہ چیمہ: پاکستان میں کنچوں کے کھیل کی بے قدری، عالمی سطح پر چرچے۔ برطانیہ میں کنچوں کی بین الاقوامی چیمپئن شپ ہوئی ہے۔ جرمنی نے فائنل معرکہ جیت کر اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کنچے کھیلنے کو بے قدری کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے۔ عالمی سطح پراس کھیل کے بڑے چرچے ہیں۔ برطانیہ میں کنچوں کی عالمی چیمپئن شپ ہوئی ہے۔ مختلف ممالک سے آنے والی 15 ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ جرمنی کی ٹیم فاتح قرار پائی۔

کنچے کھیلنے کی ریت صرف برصغیر میں ہی نہیں، یورپ میں بھی کنچوں کے شوقین پائے جاتے ہیں جو اس کھیل کو آگے بڑھاتے ہوئے عالمی چمپئن شپ منعقد کرواتے ہیں۔

 مقابلے میں جیتنے والی جرمنی کی فاتح ٹیم کو اعزازی طور پر ٹرافی دی گئی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں