پولیس ملازمین کے فیس بک کے استعمال پر پابندی عائد

24 Apr, 2019 اب تک
پولیس ملازمین کے فیس بک کے استعمال پر پابندی عائدملتان:(24 اپریل 2019) سی پی او ملتان نے پولیس اہلکاروں کے فیس بک استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے شہر بھر میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے حوالے سے پولیس اہلکاروں کی ناکامی کی بڑی وجہ جان لی اور تمام پولیس ملازمین کو فیس بک استعمال کرنے سے روک دیا۔سی پی اوی ملتان نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے فوری طور پرتمام پولیس ملازمین کو اپنے موبائل فونز سے فیس بک ان انسٹال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی فیس بک کا استعمال کیا جاتا ہے اور ڈیوٹی پر توجہ نہیں دی جاتی۔سی پی او ملتان نے کہا کہ اگر کوئی بھی پولیس افسر یا ملازم احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔AbbTakk News Abbtakk Pakistan Facebook Multan Pakistan pakistan news

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں