ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر گوگل کا بھی ماؤں کو خراج تحسین پیش

14 May, 2019 جی این این
لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اسی مناسبت سے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل ماؤں کے نام کرتے ہوئے دنیا بھر کی ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق 1967 سے ہر سال مئی کے دوسرے اتوارکو تمام رکن ممالک میں ماؤں کا عالمی دن مناتے ہیں اور اس مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جس میں ماں کو خراج تحسین پیش کیا جاتاہے۔ماں وہ ہستی ہے کہ جس کا چہرہ دیکھنے کو رب باری تعالیٰ کعبہ کی زیارت کے مترادف قرار دیتاہے اور خداوند نے جنت اٹھا کر ماں کے قدموں تلے رکھ چھوڑی ہے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں