وسیم اکرم بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے پر خوشی سے نہال

16 May, 2019 نوائے وقت

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی میں سوشل میڈیا پر جذبات کا اظہار کیا۔سابق اسٹار کرکٹر وسیم اکرم نے بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے پر فخر محسوس کرتے ہوئے ٹوئٹر پر تقریب کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے بیٹے سند وصول کر رہے ہیں۔اس موقع پر سابق کپتان نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ والدین اولاد کو سب سے بڑا تحفہ جو دے سکتے ہیں وہ تعلیم ہے اور آج تمہاری وجہ سے بہت فخر ہے، یہ دنیا تمہارے قدموں میں ہے جس کی بنیاد ڈل چکی ہے‘۔وسیم اکرم نے آخر میں لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ تم اپنے خوابوں کو پورا کروگے اور خوشیوں سے بھرا مستقبل بناؤ گے‘۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں