ثنا سرفراز کا خواتین ماڈلز کو فلم کی دنیا میں آنے کا مشورہ

16 May, 2019 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ ثنا سرفراز کا کہنا ہے کہ فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی ہے جس میں نامور اداکار بھی کام کر رہے ہیں تاہم ابھی اس راز پر سے پردہ نہیں اٹھاؤں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ثنا سرفراز کا کہنا تھا کہ مس امیج پاکستان قرار پانا میرے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں تھا۔ ماڈلنگ کی دنیا کے بعد اب ٹی وی اور فلموں میں کام کرنے کی آفرز آ رہی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ماڈلنگ کے شعبے میں نام بنانیوالی ماڈلز کو فلموں کی طرف آنا چاہئے، ماڈلنگ سے فلم کی دنیامیں قدم رکھنے والی لڑکیوں کیلئے کامیابی کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں