اب سوچنا ہے لاڈلا رہے گا یا یہ ملک چلے گا: طلال چودھری

16 May, 2019 جی این این
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن کوئی فیصلہ کرے گی، اب سوچنا ہے لاڈلا رہےگا یا یہ ملک چلے گا۔ کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جب الیکٹڈ جیلوں میں بند ہوں گے اور سلیکٹڈ حکومت کریں  گے تو اسی طرح کی تبدیلی آئے گی، حکومت کو موقع دینے کیلئے ملک کا نقصان نہیں کر سکتے، اگر کسی سے لاڈلے کو لا کر غلطی ہوگئی ہے تو اس غلطی کو سدھارنا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے بعد اپوزیشن کوئی فیصلہ کرے گی، اب سوچنا ہے لاڈلا رہےگا یا یہ ملک چلے گا، ہم نے کبھی موجودہ حکومت جیسے دعوے نہیں کیے بلکہ حقیقت پر مبنی بات کی۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں