ماہرہ خان نے اپنی 22سال پرانی تصویر شیئر کر دی

16 May, 2019 جی این این
لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی 22سال پرانی تصویر شیئر کر دی جس میں انہیں سُرخ جوڑے میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کر دی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ادکارہ 22سال پہلے کیسی نظر آتی تھیں۔اس تصویر میں ماہرہ خان کو سُرخ جوڑے میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔جس کے ساتھ انہوں نے ایک پیغام بھی لکھا ہےجس میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ"لال رنگ سے میرا پرانا رشتہ ہے ، میرے خیال سےمیں  اس تصویر میں 12 یا 13سال کی ہوں ، میں نے اپنا پسندیدہ لا ل دوپٹہ اوڑھوا ہواہے اور اپنی والدہ کی ماتھا پٹی بھی پہنی ہوئی ہے ۔"

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں