ڈالر کی اونچی اڑان،اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر 147 روپے کا ہو گیا

16 May, 2019 جی این این
کراچی:اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر 147 روپے کا ہو گیا۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے اثرات ڈالر کے ریٹ پر اثرانداز ہونا شروع ہوگئے،گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے 25 پیسے اضافے کے بعد 146 روپے 25 پیسے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا تاہم حکومتی اقدامات کے بعد ڈالر دوبارہ 144 روپے پر آگیا تھا۔لیکن آج کاروبار کےدوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3روپے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 147 روپے پر ٹریڈ ہوا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں بھی ڈالر نے اونچی اڑان بھری ہے اور 5روپے59پیسے کے اضافے کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر 147 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔دوسری جانب پاکستان کے غیرملکی قرضے 106 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں