اسٹاک مارکیٹ کو بحران سے نکالنے کیلیے 20 ارب کا فنڈ قائم

18 May, 2019 روزنامہ جناح

کراچی: اسٹاک مارکیٹ کو بحران سے نکالنے کیلیے 20ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کردیاگیا۔

اسٹاک مارکیٹ کو بحران کی صورت میں امداد کیلیے 20ارب روپے سے خصوصی فنڈ قائم کردیاگیا اس طرح اسٹاک بروکرز کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیاگیا، یہ فیصلہ مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹرز اور اسٹاک بروکرزسے ملاقات میں کیاگیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کو ذرائع نے بتایاکہ فنڈ کا انتظام سرکاری مالیاتی ادارہ نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ(این  آئی ٹی) سنبھالے گا۔ این آئی ٹی فنڈ سے اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ سرکاری اداروں کے حصص کی خریداری کرکے بحران کی صورت میں کردار اداکرے گا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں