ڈالر کی قیمت بڑھتے ہی مہنگائی بھی آسمان کو چھونے لگی

18 May, 2019 اب تک
ڈالر کی قیمت بڑھتے ہی مہنگائی بھی آسمان کو چھونے لگیکراچی:(18 مئی 2019) ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اشیا خورد و نوش اور ضروریات زندگی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کو لگام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں تقریبا سات روپے سے زائد کا اضافہ ہوا،جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی دیکھی گئی اور بین الاقوامی قرضوں کی شرح میں مزید اضافہ ہوا، اس کے ساتھ ساتھ اشیا خورد و نوش اور ضروریات زندگی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافے سے ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گیا ہے،نئے پاکستان کی تبدیلی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کر کے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں