چئیرمین نیب کو عہدے سے ہٹایا گیا تو احتساب کا عمل رک جائے گا: ڈاکٹر شاہد مسعود

25 May, 2019 جی این این
اسلام آباد:ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کو عہدے سے ہٹایا گیا تو احتساب کا عمل رک جائے گا۔ان سے سکینڈل کے متعلق سوال کیے جا سکتے ہیں لیکن انہیں عہدے سے نہیں ہٹنا چاہیے۔ جی این این کے پروگرام لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود میں چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مبینہ آڈیو اور ویڈیو سے متعلق ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا آنے کے بعد یہ پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ کوئی غلاظت ٹیلی ویژن پر لائی گئی ہو۔اس سے قطع نظر کہ یہ درست ہے یہ غلط ہے،اس کو پیچھے کون ہے اور اس کی پلاننگ کس نے کی ہے۔پاکستان میں ڈرٹی پولیٹیکس سوشل میڈیا تک محدود تھی تاہم اب یہ الیکٹرانک میڈیا پر بھی سامنے آ گئی ہے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں