کراچی ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی، مسافروں کو لوٹنے والے 4رکنی گروہ گرفتار

26 May, 2019 پبلک نیوز

کراچی (پبلک نیوز) ائیرپورٹ پولیس نے ہوائی اڈہ سے نکلنے والے مسافروں کو لوٹنے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، منشیات، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس نے ملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب سے گرفتار کیا۔ ملزمان میں سے ایک آدمی ائیرپورٹ پر ٹارگٹ کی ریکی کرتا اور پھر ائیرپورٹ سے باہر آنے پر موقع پاتے ہی لوٹ مار کرتے تھے۔

ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن مسافروں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق پولیس ملزمان کا کرائم ریکارڈ اکھٹا کر رہی ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمود علی، محمد حیات، علی شیر اور مظہرحسین شامل ہیں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں