شہباز شریف واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے، فردوس عاشق اعوان

26 May, 2019 روزنامہ جناح

 اسلام آباد: 

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اسحاق ڈار کے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب “چیمبر” آپ کا خالی ہے اور آپ کی یہاں تلاش جاری ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جو میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وہ دوسروں کو دروغ گوئی کا کیا درس دے رہے ہیں؟ شہباز صاحب اسحاق ڈارکے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان بدقسمتی سے دن رات جھوٹ بولتے ہیں، اپنی زندگی میں جھوٹ بولنے والے وزیراعظم نہیں دیکھا،بد ترین مہنگائی اور بیروز گاری سےعوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں