اسلام آباد: 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ لازمی رجسٹر کرانے کا فیصلہ

12 Jun, 2019 اب تک
اسلام آباد: 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ لازمی رجسٹر کرانے کا فیصلہاسلام آباد: (12 جون 2019) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا 40 ہزارروپے مالیت کے پرائزبانڈ لازمی رجسٹر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بانڈ رجسٹر ہونے سے ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

ایف بی آر نے کہا اثاثےظاہرکرنےکی اسکیم کیلئے پانچ ہزار افراد نے درخواست دی ہے اور درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ 40ہزارروپے مالیت کے پرائزبانڈلازمی رجسٹرکرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک ایک دو روز میں سرکلر جاری کرے گا۔ بانڈ رجسٹر ہونےسے ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہوگا۔ ایف بی آر نے مہنگی کاریں خریدنے اور فضائی سفر کرنے والوں کاڈیٹاحاصل کرلیا ہے۔

بینک بھی پندرہ جون تک تمام ڈیٹا ایف بی آر کو فراہم کردیں گے۔ شہری نادرا کے پاس موجود اپنا معاشی ڈیٹا 500 روپے کرحاصل کرسکتےہیں جبکہ ایف بی آر سے 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا آن لائن مفت حاصل کیا جاسکتا ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں