حکومت نے مشتاق سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے ہٹا دیا

13 Jun, 2019 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت نے مشتاق سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے ہٹا دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔مشتاق سکھیرا کا 31 اگست 2017ء کو وفاقی ٹیکس محتسب کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن واپس لے لیا گیا ہے۔ مشتاق سکھیرا اس سے قبل آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ وزات قانون کے نوٹیفیکشن کے مطابق آج انہیں عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔واضح رہے مشتاق سکھیرا کو 2017ء میں وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کیا گیا تھاتاہم آج ان سے یہ عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں