ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے بھارت کا گھناؤنا چہرہ پھربے نقاب ہوگیا:مشعال ملک

13 Jun, 2019 نوائے وقت

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا رپورٹ سے بھارت کا گھناؤنا چہرہ پھربے نقاب ہوگیا۔کالے قانون سیفٹٰی ایکٹ کے تحت بچوں،بزرگوں جوانوں کوگرفتارکیا جارہا ہے، بھارتی فوج کومظالم کے باوجود کالے قانون کے باعث استثنی حاصل ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیرکابچہ بچہ آزادی مانگتاہے، کشمیریوں کوبینائی سےمحروم اورخواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے ، انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرکیوں خاموش ہیں۔یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا بھارت کی جانب سےکشمیریوں کی آوازروکنےکی کوشش کی جاتی ہے، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرعالمی میڈیابھی خاموشی اختیار کر لیتا ہے، مقبوضہ کشمیر پر پردہ ڈالنے کی تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں