ڈیم فنڈ کی رقم نیشنل بینک کے حوالے کرنے کا حکم

13 Jun, 2019 اب تک
ڈیم فنڈ کی رقم نیشنل بینک کے حوالے کرنے کا حکماسلام آباد:(13 جون 2019)سپریم کورٹ نے نے اسٹیٹ بینک کے پاس جمع ڈیم فنڈ کی رقم نیلامی کے لیے نیشنل بینک کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دیامربھاشاڈیم عملدرآمد کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربینچ نے کی، اس موقع پر سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کے پاس جمع ڈیم فنڈ کی رقم نیشنل بینک کے حوالے کرنے کاحکم دیا۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ نیشنل بینک نے سات روز کیلئے 12.60 فیصدشرح سوددینے کی حامی بھری، کمرہ عدالت میں موجود نمائندہ نیشنل بینک نے کہا کہ یہ انٹرسٹ ریٹ بیس جون تک سات روزکےلئے ہے۔

اس موقع پر عدالت نے کہا کہ نیلامی میں جوریٹ آئےگااس پر تین ماہ کیلئے ٹریژری بلز ہوں گے،12.6 فیصدشرح سودپرپیسہ پانچ سے سات روزتک دے سکتے ہیں۔

کمرہ عدالت میں موجود نمائندہ نیشنل بینک نے کہا کہ نیلامی کےلئے صارف کا ہونا ضروری ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ نیلامی میں حصہ نہیں لے گی،ہم اسٹیٹ بینک کو ہدایات جاری کردیں گے۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نیشنل بینک کوکل ہرصورت پیسے جاری کردیئے جائیں،تاخیرکی صورت میں اسٹیٹ بینک جرمانہ اداکرےگا،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آج ہی اس حوالے سے آرڈرجاری کردیں گے،سپریم کورٹ نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں