33 کے بجائے اب کتنے نمبر لانے والا پاس ہوگا؟ میٹرک اور انٹر کے طالب علموں کے لیے اہم خبر

image

"آئندہ سال سے میٹرک اور انٹر میں پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کر دئیے جائیں گے"

یہ کہنا ہے بورڈز کوآرڈینشن کمیٹی (آئی بی سی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح کا جنھوں نے منگل کو آئی بی سی سی کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا.

ڈاکٹر غلام علی ملاح کا کہنا تھا کہ اب آسان اور رٹے ہوئے سوالات کی جگہ مشکل سوالات دیئے جائیں گے، تاہم 7 سوالات پر پسند کا اختیار دگنا یعنی 14 کر دیا جائے گا۔ تعلیمی فریم ورک پر کام شروع کرتے ہوئے طلبہ کو امتحان میں گریس مارکس دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ائندہ آنے والے دنوں میں پاکستان بھر کے تمام تعلیمی بورڈ منصفانہ طور پر یکساں کاپیوں کی جانچ پڑتال کے مرحلے کو طے کرنے کی بھی سفارشات پیش کر دیں۔

آئندہ تعلیمی سال میں طالب علم کے لئے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کر دیئے جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ اوپن چوائس امتحان کے فارمیٹ سے کلوز چوائس فارمیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں 100 فیصد آپشنز کھولے جائیں گے. اگر 7 سوال ہونگے تو 14 سوالوں کی چوائس دی جائے گی۔

ڈاکٹر غلام علی ملاح کا کہنا تھا کہ کچھ بچے آسان اور رٹے والے سوال حل کرتے تھے جب کہ کچھ بچے مشکل سوال کرتے ہیں تو یہ ناانصافی ہوتی تھی کیونکہ مارکس برابر آتے تھے۔ ہم سوال کے آپشنز ختم نہیں کر رہے مگر ہم نے کلوز آپشن دے کر سوال بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ہر سوال میں دو دو سوال ہوں گے مگر سوال نالج بیسڈ ہوں گے اس سفارش کا مقصد طلبہ کی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے تا کہ وہ سوال حل کرتے وقت رٹے کے بجائے دماغ کا استعمال کریں.


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.