میٹرک اور انٹر میں نمبرز اور پوزیشنز کی جگہ اب کیا دیا جائے گا؟ نئی پالیسی متعارف کروادی گئی

image

سندھ حکومت نے تعلیمی نظام میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے میٹرک اور انٹر سطح پر گریڈنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، یوں ملک کا پہلا صوبہ بن گیا جس نے نمبروں اور پوزیشنز کو الوداع کہہ دیا۔ سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ کے مطابق 2025ء سے طلبہ کو گریڈز کی بنیاد پر نتائج دیے جائیں گے۔

اس نئی پالیسی کے تحت پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز کا تصور ختم کر دیا جائے گا، جبکہ ملک کے دیگر صوبے جیسے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان ابھی اس تبدیلی کی منظوری نہیں دے سکے۔

انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) کے طے کردہ فارمولے کے تحت، 95 یا زائد نمبروں پر غیر معمولی "A" گریڈ، 90 پر "شاندار A"، اور 85 پر "بہترین A" دیا جائے گا۔

اسی طرح، 80 نمبروں پر "بہت اچھا B"، 75 پر "اچھا B"، اور 70 پر "مناسب اچھا B" گریڈ دیا جائے گا، جبکہ 60 نمبروں پر "اوسط سے اوپر C"، اور 50 نمبروں پر "اوسط D" گریڈ ملے گا۔

آئندہ سال سے پاسنگ مارکس بھی بڑھا کر 33 سے 40 کر دیے جائیں گے، اور 40 سے نیچے نمبر لینے والوں کو "غیر تسلی بخش F" گریڈ دیا جائے گا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.