ادکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، والد کا لاش لینے سے انکار

image

کراچی میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی ماڈل ادکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ رپورٹ کے بعد موت کی وجہ کا تعین ہوسکے گا۔

پولیس کاکہنا ہے ماڈل حمیرا کا قتل ہوایا طبعی موت؟ ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر طریقوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

پڑوسیوں سے بھی حمیرا سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تمام صورتحال واضح ہوگی۔

ایس ایچ او گذری کے مطابق متوفیہ اداکارہ کے اہل خانہ سے رابطے کی کوششیں کی گئیں، حمیرا اصغر کے والد سے بات ہوئی ہے تاہم انہوں نے کراچی آنے سے انکار کر دیا۔

والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے کافی عرصہ قبل حمیرا سے قطع تعلق کر لیا تھا۔

کراچی میں ڈیفنس فیز سکس اتحاد کمرشل میں فلیٹ سے حمیرا اصغر کی لاش ملی تھی، پینتیس سالہ حمیرہ اصغرفلیٹ میں سات سال سے اکیلی رہ رہی تھیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts