اداکارہ نتاشا علی کا حرا مانی سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

image

اداکارہ نتاشا علی نے ساتھی اداکارہ حرا مانی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر ماضی کے مقابلے ’غیر مہذب‘ ہونے کا الزام عائد کردیا۔

نتاشا علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں شروع سے ہے سادگی میں شادی کرنے کا خیال تھا، اسی لیے انہوں نے اپنی شادی سادگی میں کی۔

ان کے مطابق انہوں نے کورونا کی وبا کے دوران خاموشی اور سادگی سے شادی کرنے کو ترجیح دی، کیوں کہ وہ شادی پر زیادہ اخراجات کرنے کے حق میں نہیں۔

نتاشا علی کے مطابق انہیں ’انوکھی‘ نامی ڈرامے میں اپنا کردار سب سے اچھا لگتا ہے، اسی کردار کے بعد ہی انہیں شہرت ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ میں ان کے کردار کو ’انوکھی‘ کے کردار سے بھی زیادہ شہرت ملی۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ کے بعد لوگوں کو لگا کہ انہوں نے صرف مذکورہ ڈرامے میں ہی کام کیا، ان کے باقی کام کو نظر انداز کردیا گیا۔

محبت کے سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کا بھی محبت میں دل ٹوٹا لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔

نتاشا علی کا کہنا تھا کہ جو لوگ بولتے ہیں کہ انہیں کبھی محبت نہیں ہوئی اور ان کا دل نہیں ٹوٹا، وہ جھوٹ بولتے ہیں، شادی سے پہلے تقریبا ہر کسی کا دل محبت میں ٹوٹتا ہے۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں انہوں نے ہانیہ عامر کی اداکاری کی تعریفیں کیں اور انہیں اداکاری پر 10 میں سے 10 نمبرز ہی دیے۔

انہوں نے ماہرہ خان کو 9، ثروت گیلانی کو 5 جب کہ حریم فاروق کو اداکاری پر 10 میں سے 6 نمبرز دیے۔

نتاشا علی نے اسی سیگمنٹ میں حرا مانی کو 10 میں سے 5 نمبرز دیے اور کہا کہ پہلے ان کے نمبرز زیادہ تھے لیکن اب ان کے کم ہوگئے۔

اداکارہ نے حرا مانی کے نمبرز کم ہونے کا سبب بتایا کہ وہ اب عجیب سی چیزیں کرنے لگی ہیں، انہوں نے اپنا رویہ بھی تبدیل کیا ہے، جس وجہ سے ان کے نمبرز کم ہوگئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ حرا مانی ماضی میں زیادہ مہذب اور شائستہ تھیں، اب وہ شائستہ نہیں رہیں جب کہ وہ ایسی چیزیں کرنے لگی ہیں جو دوسروں کو اچھی نہیں لگتیں، اس لیے ان کے نمبرز کم ہوگئے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts