Add Poetry

خوش نصیب

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

دیکھ لو آکر ہم ذکر رسول کی محفل سجائے ہوئے ہیں
بڑے ہی خوش نصیب ہیں جو اس بزم میں آئے ہوئے ہیں

خرچ کیا جس کسی نے بھی ایک درہم میلاد کی خوشی میں
فرمایا صدیق اکبر نے ہم اسے جنت کا ساتھی بنائے ہوئے ہیں

سجائی تھی میلاد مصطفی کی محفل ایک دن میں نے سن لو
گھر میں میرے اسی وقت سے سائے رحمتوں کے چھائے ہوئے ہیں

نہیں اٹھا سکتیں امتیں یہ بوجھ جائیے رب سے کم کرائیے
کہا موسیٰ نے شب معراج مصطفی سے ہم پہلے آزمائے ہوئے ہیں

چھپ کر پردوں میں بچ جائے گا دنیا کی نگاہوں سے
دیکھ رہا ہے خدا خود بھی اور جاسوس بھی بٹھائے ہوئے ہیں

اک ہم ہی نہیں منا رہے یہاں پر جشن آمد رسول
آسمانوں پر میرے پروردگارنے اسی خوشی میں قمقمے لگائے ہوئے ہیں

ہجر فراق کی سختیاں جھیلیں سمجھتے ہیں جو اپنے سے دور انہیں
رہتی ہے صورت نبی آنکھوں میں دل میں یاد بسائے ہوئے ہیں

حریص علیکم شان ہے صدیق آقا کی امت سے ہے پیار ایسا
رب سے بخشوانے کیلئے محشرمیں سر سجدے میں جھکائے ہوئے ہیں

Rate it:
Views: 407
06 Mar, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets