Add Poetry

اے میری عمر رواں

Poet: Naveed dar By: Naveed dar, MEGARA GREECE

اور کچھ نہیں مانگتا تجھ سے اے میری عمر رواں
وہ میرا لڑکپن وہ میرے گاؤں کی گلیاں مجھے لادے

جانتا ہوں نہیں لوٹا سکے گی تو میرا گزرا ہوا وقت مگر
وہ جو دوستی میں خلوص تھا وہ کہیں سے لا دے

اس دولت کی چاہ میں ان ناکام خواہشوں کی راہ میں
جو چھوٹ گیا ہے کہیں مجھ سے وہ سکون لا دے

یوں تو بہت کچھ ملا ہے دیار غیر میں مجھے ڈار مگر
جسے میں جاں سے عزیز تھا وہ یار کہیں سے لا دے

Rate it:
Views: 487
14 Dec, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets