Add Poetry

بارگاہ رسالت ماآب صلی علیہ وآلہ وسلم

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, Karachi

درد و غم روح کے پل بھر میں مٹا دیتا ہے
لا علاجوں کو مدینہ ہی شفاء دیتا ہے

نام آقا میں ہمیشہ سے یہ تاثیر رہی
دل کے ویرانے کو رونق سے سجا دیتا ہے

رب کے محبوب کا اعجاز جہاں نے دیکھا
مردہ روحوں کو محمد ہی جلا دیتا ہے

عشق احمد سے اندھیروں میں چکا چوند ہوئی
یہ جب آتا ہے تو ظلمت کو ہٹا دیتا ہے

آنکھ لگتی نہیں اب اسکے تصور کے بغیر
ہر گھڑی نظروں میں خضراء ہی بسا رہتا ہے

کب طلب کرلیں گنہگار کو طیبہ میں رسول
دل کو ہر لمحے یہ دھڑکا سا لگا رہتا ہے

انکی چاہت میں فناء ہو کے بقاء ملتی ہے
انکا رستہ ہی جہنم سے بچا لیتا ہے

وہ تو دل چوڑنے آئے تھے یہاں پر سب کے
امتی انکا ہی فرقوں میں بٹا رہتا ہے

تجھ کو عقبیٰ کی فکر کچھ بھی نہیں ہے اشہر
کیوں تیرا دل اسی دنیا میں پھنسا رہتا ہے

Rate it:
Views: 317
02 Feb, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets