Add Poetry

زندگی

Poet: illama iqbal By: ayesha kiran, sharjha

 زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں
دم ہوا کی موج ہے رم کے سوا کچھ بھی نہیں

گل تبسم کہہ رہا تھا زندگانی کو مگر
شمع بولی گریہ غم کے سوا کچھ بھی نہیں

راز ہستی راز ہے جب تک کوئ محرم نہ ھو
کھل گیا جس دم تو محرم کے سوا کچھ بھی نہیں

زائران کعبہ سے اقبال یہ پوچھے کویی
کیا حرم کا تحفہ زم زم کے سوا کچھ بھی نہیں

Rate it:
Views: 394
18 Feb, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets