Add Poetry

مُحَمَّدۖ کی نگری میں فقیر صدا دیتا پھرے

Poet: Mahmood Ul Haq By: Mahmood Ul Haq, Lahore

مُحَمَّدۖ کی نگری میں فقیر صدا دیتا پھرے
اُٹھو مدینہ والو دیکھو امبر افشانی کرے

عبادت میں ہو حرا تو حفاظت کرے ثور
پہاڑوں سے میدانوں تک مقام ہرے بھرے

جو نازاں تھے اپنے علم و قلم کے تکبر سے
بلند کر دئیے آویزاں کوثر نے رتبے تیرےۖ

دعوت میں پیش امام شہر نبیۖ کو لاکھوں سلام
سچے عاشق رسولۖ مسلمانان پاک و ہند ہمارے

قریہ قریہ بستی بستی ہے جشن ولادت نبیۖ
مہکتے گلستانوں میں چند پتیاں پھول میرے

دعا کرو اے عاشق عبادت گزارو
رفاقت نبی سے متصل ہو مقام صفہ تمہارے

اس جہاں میں جینا تو جسم جان سے ہے
عالم ارواح میں مقام میرا نہ دور ٹھہرے

محبت مُحَمَّدۖ کی شان کیسے کروں بیان
خون جگر سے نہیں روح ایمان سے پروتا ہوں تارے

قلب ِ روشنی سے ہے میری قلم سیاہی
کاتب روح تعریف و تحسین نبیۖ ہمارے

اللہ کی شان محبوب خدا ہو میری روح جان
دیکھو آتش عشق میں کٹتے قلب کے نظارے

نور سے نور ہوا ہم کلام معراج مقام
محبوب سے ُاٹھا دئیے حجاب کے پردے سارے

Rate it:
Views: 400
05 Jun, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets