Add Poetry

ہے مجھے تیرا آسرا یا رب

Poet: Shabbir By: Dr.Ghulam Shabbir Rana, Jhang City

ہے مجھے تیرا آسرا یا رب
بندگی میری بے ریا یا رب

دنیا اور دین سب تجھی سے ہے
صرف بندہ ہوں میں تیرا یا رب

فاتح بدر ہیں میرے ہادی
سب ہے یہ تیری ہی عطا یا رب

تو کہ رازق ہے ساری خلقت کا
منبع رزق بے بہا یا رب

تیرے عفو و کرم کے آسرے سے
میر ا بھی کام بن گیا یا رب

فکر دنیا سے ماورا ہے وہ
تیرے در پہ جو آگیا یا رب

Rate it:
Views: 475
02 Feb, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets