آپ کسی کو جوتے کپڑے لے کر نہ دیں بلکہ ۔۔ صاحب استطاعت لوگوں کو بشریٰ انصاری نے کیا مشورہ دے دیا کہ سب تعریف پر مجبور ہوگئے؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر بشریٰ انصاری اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لوگوں کو منفرد مشورے دیتے دکھائی دیتی ہیں۔ لیکن اس بار انہون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نہیں بلکہ رمضان ٹرانسمیشن کے ایک پروگرام میں صاحب استطاعت افراد کو مشورہ دیا ہے۔

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے صاحب استطاعت افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مچھلی نہ کھلائیں بلکہ مچھلی کا شکار کرنا سکھائیں۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس زیادہ پیسہ ہے تو آپ کہیں انویسٹ کریں، پراپرٹی خریدیں اور اپنے بچوں پر خرچ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس اس سے بھی زیادہ پیسہ ہے تو آپ کسی کو جوتے کپڑے لے کر نہ دیں بلکہ ان کو تعلیم فراہم کریں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں خود طالب علم اڈاپ کرتی ہوں اور جتنا ہوسکے ان کی تعلیم کا خرچہ اٹھاتی ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ تعلیم سے ان کے ہاتھ چلیں گے تو وہ چار دیے اور جلائیں گے لہٰذا میرا ماننا ہےکہ مچھلی نہ کھلائیں بلکہ مچھلی پکڑنا سکھائیں اور ہنر مند بنائیں۔

You May Also Like :
مزید