لاکھوں کا فرنیچر صرف چند ہزار میں ۔۔ ایسی مارکیٹ جہاں ماڈرن اور سستے فرنیچر کی قیمت آپ کو بھی حیران کر دیں گی

image

فرنیچر لینا کوئی بچوں کا کھیل نہیں اس میں بھی دھوکہ بازی اور دو نمبری بہت دیکھنے میں آتی ہے۔ اکثر لوگ سستا فرنیچرخریدنے کے چکر میں گھٹیا چیز خرید لیتے ہیں اسی لئے یہ کہا جاتا ہے کہ"مہنگا روئے ایک بار، سستا روئے باربار" یعنی ایک دفعہ ایک اچھی چیزآپ خرید لیں گے تو آپ کو کافی عرصے کا سکون ہو جائے گا جبکہ سستی چیز میں کوالٹی بھی یقیناً کم ہوگی تو وہ کم عرصہ چلے گی اور آپ کو دوبارہ لمبا خرچہ کرنا پڑے گا۔ اس وقت شادیوں کا سیزن چل رہا ہے، ایسے میں لوگ اپنی بیٹیوں کو جہیز دینے کے لئے اچھے اورمناسب قیمت کے فرنیچر کی تلاش میں ہوتے ہیں کیونکہ ان کو جہیز کے دیگر سامان کے ساتھ فرنیچر جس میں بیڈروم سیٹ اور صوفہ سیٹ اورکئی لوگ ڈائننگ ٹیبل وغیرہ بھی دیتے ہیں تو یہ سب اگر کسی مہنگی جگہ سے خریدیں تو لاکھوں کی بات آجاتی ہے۔ تو اگر آپ کراچی کے رہائشی ہیں اور آپ کو اپنے گھر کے لئے یا اپنی بیٹی کے جہیز کے لئے اچھے اور سستے فرنیچر کی تلاش ہے تو اس کے بارے میں ہم آپ کو بتائیں گے۔

لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ:

لیاقت آباد فرنیچرمارکیٹ کراچی کی سستی فرنیچر مارکیٹوں میں سے ایک ہے ۔ جہاں آپ کو مناسب قیمت میں اچھی کوالٹی کا بھی فرنیچر مل جائے گا اور ہلکی کوالٹی کا بھی ۔ یہاں دوسری مارکیٹس کے مقابلے میں ہزاروں روپے کا فرق ہے۔ یہاں ایسے شورومز بھی ہیں جو خود ہی فرنیچر بناتے بھی ہیں اور بیچتے بھی ہیں، اسی لئے ان کے ہاں دوسروں کے مقابلے میں قیمت بہت مناسب ہے۔

کریم آباد فرنیچر مارکیٹ:

کریم آباد کی فرنیچر مارکیٹ بھی کراچی کی سستی مارکیٹس میں سے ایک ہے۔ یہاں بھی ہر کوالٹی کا فرنیچررعایتی قیمت میں دستیاب ہے ۔ یہاں لکڑی کے مختلف اقسام کے علاوہ آئرن راڈ کے فرنیچر کی بھی بڑی ورائٹی موجود ہے۔

غریب آباد فرنیچر مارکیٹ:

یہ بھی سستی فرنیچر مارکیٹ ہے یہاں پرانا اور نیا دونوں طرح کا فرنیچر دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ پرانے فرنیچرکو بنا کر بھی سستا بیچا جاتا ہے، لیکن یہاں خریداروں کو اچھے فرنیچر کی پہچان ہونا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ اکثر پرانے فرنیچر کو نیا کہہ کر بھی بیچ دیا جاتا ہے۔ اور اس کی کوئی وارنٹی بھی نہیں ہوتی، اس لئے یہاں سے خریداری کرتے ہوئے ہوشیار رہیں۔

عائشہ منزل فرنیچر مارکیٹ:

یہاں بھی فرنیچرمارکیٹ موجود ہے ۔ یہاں دام بہت سستے تو نہیں لیکن مناسب ہیں، ان کے ہاں بڑی مارکیٹس کے مقابلے میں ریٹ کم ضرور ہیں لیکن سستے منہیں کہلائے جا سکتے۔

یو پی موڑ فرنیچر اتوار بازار:

یو پی موڑ پر اتوار کے دن فرنیچر کا اتوار بازار لگتا ہے جہاں سستا فرنیچر مل جاتا ہے لیکن یہ بھی زیادہ تر وہ فرنیچر ہوتا ہے جو کہ پرانے کو نیا بنا کر بیچا جاتا ہے، لیکن بہرحال آپ اپنے گھر کے لئے اپنے بجٹ کو دیکھتے ہوئے فرنیچر کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید