گذشتہ برس باربی مووی کا جادو سر چڑھ کر بولا جس کے بعد باربی ٹرینڈ کا آغاز شروع ہوا اور آج تک جاری ہے۔ اسی کو دیکھتے ہی خاتون نے متاثر ہو کر باربی بریانی ہی ایجاد کر ڈالی، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گلابی رنگ کی بریانی میں مصالحہ بھی گلابی اور رائتہ بھی گلابی ہے۔
باربی بریانی کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی لوگوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ جس میں نہ تو تیکھا مصالحہ ہے، نہ ہی چکن یا بیف بلکہ مکمل طور پر گلابی رنگ کی بریانی ہے۔
باربی بریانی کا نام دینے والی خاتون نے اس ڈش کی ریسیپی بھی صارفین کو بتائی، جسے سننے والے بھی حیران رہ گئے تھے۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون جو کہ عبایا اور خود گلابی رنگ کا کوٹ زیب تن کیے ہوئے تھیں، کہتی ہیں کہ میں اس باربی بریانی میں گلابی رنگ کا مصالحہ ڈال رہی ہوں اور گلابی رنگ کے چاول سے بریانی تیار کر رہی ہوں۔ جبکہ اس بریانی میں ابھی مزید منفرد اجزاء ترکیبی شامل کیے جائیں گے۔
دوسری جانب باربی بریانی کے لیے خاتون نے منفرد رائتہ بھی تیار کیا، جو کہ اس منفرد بریانی کے سواد کو اور بھی مزیدار کردے گا۔