لیموں اور پیاز میں لونگ کیوں لگائی جاتی ہے؟ جانیں ایک ایسی زبردست ٹپ، جو خواتین کو ایک ساتھ تین فائدے دے

image

گھر ہو صحت ہو یا پھر بیوٹی، خواتین کو سب چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے، تبھی تو وہ ایک سپر وومن کہلاتی ہے۔ لیکن ہمارے یہاں کی خواتین گھر اور بچوں میں اس قدر مشغول ہوجاتی ہیں کہ خود پر دھیان ہی نہیں دے پاتیں اور وقت سے پہلے ہی ان کی صحت، چہرہ اور بال سب مرجھا جاتا ہے۔

اسی لیئے آج ہم اپنی بہنوں کے لیئے لائے ہیں ایک ایسی ٹپ، جو گھر، صحت اور انکی بیوٹی تینوں کو اچھا کرنے میں ان کے کام آئے گی۔

لیموں میں لونگ دبانا:

لیموں اور لونگ کے دونوں کے ہی اپنے الگ الگ بہت سارے فائدے ہیں، لیکن جب ہم انہیں آپس میں ملا دیتے ہیں تو ان کی افادیت برھ جاتی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں اس سے آپ کیا فائدے حاصل کرسکتی ہیں۔

۔ ایک لیموں کو بیچ سے آدھا کاٹ کر اس میں لونگ دبا کے گھر میں رکھنے سے، کمرے میں موجود بدبو وغیرہ دور ہوتی ہے اور گھر کا ماحول خوشگوار رہتا ہے۔ اسکے علاوہ لیموں اور لونگ کی خوشبو سے مچھر بھی اس جگہ نہیں آتے، کیونکہ انھیں یہ خوشبو برداشت نہیں ہوتی

۔ تیسرا فائدہ آپ کی صحت سے جڑا ہے، 1 سے 2 عدد لیموں کے چھلکے اتار کر اسے ٹکڑوں میں کاٹیں اور جوسر بلینڈر میں ڈال کر اس میں 1 گلاس پانی اور 2 لونگ شامل کر کے بلینڈ کریں، اسکے بعد اسے چھان کر اس میں 1 چمچ شہد ڈال کر پی لیں۔ اس سے آپ کی آنتوں میں موجود نقصان دہ فنگس، بیکٹیریا اور پیراسائٹس صاف ہوجائیں گے۔ کالیسٹرول کم ہونے کے ساتھ جسم اور پٹھوں کے درد میں بھی راحت ملے گی۔

پیاز میں لونگ دبانا:

۔ پیاز کو آدھا کاٹ کر اس میں لونگ دبا کر رکھنے سے بھی کمرے میں موجود بدبو دور ہوتی ہے، اور ساتھ ہی وائرس اور بیکٹیریا جو ہوا میں موجود ہوتے ہیں ان کا بھی خاتمہ ہوتا ہے

۔ پیاز اور لونگ کا مکسچر بالوں کیلیئے بھی بہت مفید ہے، اس سے بال تیزی سے بڑھتے ہیں اور گنج پن بھی دور ہوتا ہے، بس ایک پیاز کو کاٹ کر 1 لیٹر پانی میں ابالنے ڈال دیں، اسکے بعد کم از کم 10 لونگ لیکر اسے کُوٹ لیں اور اس پیاز کے پانی میں شامل کر کے مزید ابال لیں، ٹھنڈا ہونے پر اس مکسچر کو ایک اسپرے بوتل میں بھر دیں اور نہانے سے آدھا گھنٹہ پہلے بالوں کی جڑوں میں اچھے سے اسپرے کرکے مساج کریں۔ ان شاء اللّٰہ بال تیزی سے بڑھیں گے!

You May Also Like :
مزید

Put Cloves In Lemon And Onion Tip

Put Cloves In Lemon And Onion Tip - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Put Cloves In Lemon And Onion Tip. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.