سادہ یا پھر ڈیزائن والا ! گھر میں خود ٹراؤزر کاٹیں صرف 5 منٹ میں اور سلائی کے پیسے بچائیں ۔۔ جانیئے ٹراؤزر کاٹنے کا نہایت آسان طریقہ

image

آج کل کپڑے اتنے مہنگے نہیں جتنی سِلائی مہنگی ہے آج ہم آپ کو بتائیں گے گھر میں خود ٹراؤزر کاٹنے کا آسان طریقہ، تو آیئے جان لیتے ہیں تاکہ آپ خود گھر میں ٹراؤزر سی کر پیسے بچا سکیں۔

گھر میں خود ٹراؤزر کی کٹنگ کرنے کا آسان طریقہ

• ایک ٹراؤزر کا کپڑا لیں اور اسے برابر فولڈ کر کے اسے زمین پر بچھا لیں۔

• اب اسے ڈبل فولڈ کریں تاکہ کپڑے کی 4 تہہ بن جائے۔

• اب اس کے اوپر سائز والا پیجامہ رکھیں، اور پائنچے والے حصے کو 4 انچ فولڈ کر لیں تاکہ بعد میں پائینچا بنا سکیں۔

• اب پائنچے کے پاس سے 2 انچ کا سلائی کا کپڑا چھوڑ کر کپڑا کاٹ لیں۔

• جیسا آپ نے ناپ کا ٹراؤزر رکھا ہے بلکل ویسے ہی اس پیجامے کو کاٹ لیں یعنی رومالی اور اور گھیر وغیرہ بھی۔

• اب جو سلائی کا کپڑا چھوڑا ہے اسے پکڑ کر 1 انچ کا کپڑا اندر چھوڑ کر سلائی کر لیں۔

• لیجیئے ہو گیا آپ کا ٹراؤزر تیار۔

You May Also Like :
مزید