باتھ روم کے نل زنگ لگنے سے خراب ہوگئے ہیں؟ جانیں معمولی سی ویزلین کیسے آپ کے کئی مسئلے حل کرسکتی ہے؟ خواتین کیلیئے بہترین ٹپ

image

سردیوں میں ویزلین کا استعمال ایک عام بات ہے اور یہ تقریباً ہر گھر میں پائی جاتی ہے۔ کوئی اسے ہاتھ پاؤں کی خشکی دور کرنے کیلیئے استعمال کرتا ہے تو کوئی ہونٹوں اور پلکوں پر لگانے کیلیئے، کیونکہ زیادہ تر صورتوں میں یہ بیوٹی پروبلمز کیلیئے استعمال ہوتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہی ویزلین آپ کے دوسرے گھریلو مسئلے میں بھی کام آسکتی ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو اسکے دیگر استعمال بتاتے ہیں۔

نل پر زنگ لگنا:

اکثر باتھ روم اور کچن کے نلکوں پر سفید دھبے پڑ جاتے ہیں جو دیکھنے میں کافی برے لگتے ہیں، زیادہ تر یہ ان گھروں میں ہوتا ہے جہاں کھارا پانی آتا ہے۔ اور پھر یہی دھبے کچھ وقت بعد زنگ پکڑ لیتے ہیں، اسلیئے ان دھبوں کو شروعات میں ہی روک دینا چاہیئے۔

اس کا آسان حل یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنے نلکوں کو اچھی طرح سرف، صابن یا لیکویڈ سے دھو لیں۔ اسکے بعد اسے صاف کپڑے سے خشک کرلیں، پھر اس پر ویزلین لگا کر ٹشو پیپر سے چاروں طرف پھیلا دیں۔ ایسا کرنے سے نلکوں پر پانی جمے گا نہیں، اور نہ ہی دھبے پڑیں گے۔

چولہے پر پڑنے والے دھبے:

کھانا پکاتے ہوئے چولہے پر تیل یا مصالحہ اڑنے سے دھبے پڑ جاتے ہیں جو کھانا بنائے تک خشک بھی ہوجاتے ہیں کیونکہ اس وقت خواتین مصروف ہوتی ہیں اسلیئے اتنا دھیان نہیں دے پاتیں، جسے بعد میں صاف کرنا پھر مشکل ہوجاتا ہے۔

اس مسئلے سے بچنے کیلیئے آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ ویزلین کو ایک نرم کپڑے پر لگا کر اس سے چولہے کو صاف کرنا ہے، ویزلین کی چکنائی سے چولہے پر داغ دھبے نہیں جمیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Vaseline Tips For Cleaning

Vaseline Tips For Cleaning - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Vaseline Tips For Cleaning. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.