اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پہلی منتخب وزیر اعظم محترمہ
بے نظیر بھٹو کو ہم سے بچھڑے 10سال بیت گئے مگر اس کی یاد آج بھی زندہ ہے
اور زندہ رہے گی، 27دسمبر 2007بے نظیر بھٹو کی شہادت ہوئی،محترمہ بے نظیر
کے کروڑوں عقیدت مند27دسمبر 2007ء کا ہولنا ک واقعہ یاد کر کے آج بھی گہرے
غم میں ڈوب جاتے ہیں 27دسمبر 2007ء لیاقت باغ میں چلنے والی گولیا ں وہ بم
دھماکے کی آواز وہ ٹی وی چینلز پر چلنے والی محترمہ بے نظیر بھٹو کے شہید
ہونے کی خبریں آج بھی کانوں میں گونجتی ہیں،آج بھی اس کا چہرہ آنکھوں میں
گھومتا ہے ،دیکھتی آنکھیں ،ہیں ا بھی چہرہ بے نظیر کا مگر کہیں ایسا چہرہ
نظر نہیں آتا جو حق سچ کی آواز بنے جو مظلوم وغریبوں کا ساتھ دے حق سچ کی
آواز تو یہ ہے کہ پاکستان میں بے نظیر جیسی خاتون تھی نہ ہے نہ ہو گی ،مجھے
آج بھی وہ دن یاد ہے جب 27دسمبر 2007ء کو لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے
ہوے بینظیر نے کہا کہ میں جیوں گی بھی اپنے ملک کیلئے اور مروں گی بھی اپنے
ملک کیلئے ،اور جلسے میں خطاب کے فوری بعد ظالموں نے ظلم کی انتہا کر دی ،ملک
پاکستان کی بہادر بیٹی کی جان لے لی گئی بے نظیر کو شہید کر دیاگیا ۔واقعہ
کچھ یو ں پیش آیا کہ 27دسمبر 2007ء کو جب بے نظیر بھٹو لیاقت باغ میں عوامی
جلسہ سے خطاب کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسلام آباد آرہی تھی کہ پیپلز
پارٹی کے کارکن بڑی تعدادمیں پرجوش نعرے بازی کر رہے تھے بے نظیر کارکنوں
کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گاڑی کی چھت سے باہر نکل رہی تھی کہ نامعلوم
شخص نے ان پر فائرنگ کر دی اورانہی المحات بے نظیر کی گاڑی کے کچھ فاصلے
پرایک زور دار دھماکہ بھی ہوا جس میں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے
سے اڑا لیا دھماکے میں بے نظیر شدید زخمی ہو گئی اور بے نظیر کی کی گاڑی کو
بھی شدید نقصان پہنچا لیکن گاڑی کا ڈرائیور گاڑی کو اسی حالت میں دوڑا کر
بے نظیر کو راولپنڈی جنرل ہسپتال لے گیا جہا ں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے
بے نظیر خالق حقیقی سے جا ملی ،بے نظیر بھٹوکو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ
پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئی ،پہلی بار آپ 1988ء میں پاکستان
کی وزیراعظم بنیں لیکن اس وقت کے صدر پاکستان غلام اسحاق خان نے حکومت پر
کرپشن کے الزامات لگا کر وقت سے پہلے ہی برخواست کرتے ہوئے نئے الیکشن
کااعلان کردیابے نظیر بھٹو 21جون 1953ء سندھ کے مشہور سیاسی بھٹو خاندان
میں پیدا ہوئیں ، 21جون 1953ء کو کراچی میں ذولفقار علی بھٹواور نصرت بھٹو
کے گھر ننھی پری نے آنکھ کھولی جس کا نام بھٹو صاحب نے اپنی بہن کی نسبت
بینظیر بھٹو رکھا ذولفقار علی بھٹو اپنی بیٹی کو پیار سے پنکی کہہ کر
پکارتے تھے ضیاء الحق کے مارشل لاء اوربھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد
بینظیر بھٹو نے سیاست کے کارزار میں قدم رکھاایم آر ڈی کے پلیٹ فارم سے
حکومت کے خلاف تحریک چلائی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ،جلا وطنی کی
زندگی بھی گزاری 1986ء میں جلاوطنی ختم کرتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ پہ قدم
رکھا ان کا تاریخی استقبال کیا گیا بے نظیر بھٹو نے 73.1969ء کیمبرج میں
ریڈمکف کالج ،میسا چوسٹس سے بی اے ڈگری لی اور 77.1973ء تک
اکسفورڈیونیورسٹی میں زیر تعلیم رہیں۔بینظیر بھٹو کے والد ذوالفقار علی
بھٹو 77.1971ء وزیر اعظم رہے،1977ء میں جنرل ضیاء الحق نے ذولفقار علی بھٹو
کی منتخب حکومت بر طرف کردی ،1979ء ذولفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی گئی ،اپنی
ننھی پری بینظیر بھٹو کی سیاسی تربیت ذوالفقار علی بھٹو نے بچپن میں ہی
شروع کر دی تھی ،ذولفقار علی بھٹو کی سیاسی تربیت میں پروان چڑھنے والی
بینظیر بھٹو 2مرتبہ پاکستان کی وزیر اعظم منتخب ہوئیں ،اور بہادر خاتون نے
اپنا ،اپنی فیملی سمیت وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کیا ،محترمہ بے نظیر
بھٹو کو پاکستان کے دوسرے خطوں کی طرح سرائیکی وسیب سے بے حد محبت تھی اور
سرائیکی وسیب والے بھی جتنی محبت بے نظیر سے کرتے تھے اتنی محبت کسی اور
لیڈر سے نہیں کرتے تھے، قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد شہید ذوالفقار علی
بھٹو اور بے نظیر بھٹو ایسے لیڈر تھے جنہو ں نے بے شمار قربانیاں دے کر
پاکستان کو نا قابل تسخیر بنایایہ وہ لیڈر ہیں جن کا نام آج بھی پاکستانی
قوم کے دلوں میں زندہ ہے اور ہمیشہ رہے گا ،چراغ جلتے ہے روشنی کرنے کیلئے
باؤ جی،لوگ کیو ں حسد کرکے بجا دیتے ہیں دین اسلام کا سنہری اصول ہے کہ
حسدنیکیوں کو اسی طرح کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو جلاکر راکھ کر دیتی ہے- |