پچھلے دنوں میری دوست نوکری کے سلسلے میں یہاں وہاں سی-وی
بھجنے میں بزی تھی۔اس کا کہنا تھا کہ اچھی جابز کا ملنا اتنا مشکل کیوں ہے
بلخصوص لڑکیوں کے لیے کیونکہ انھیں بہت سی چیزوں کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے۔
سیکیورٹی، ڈسٹنس، ماحول، سیلری سب شامل ہے۔ اگر ھم غور کریں تو واقع یہ سب
فکٹرس سب کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ھر کوئی بہتر سے بھتر جابز کرنے کی خواہش
رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ اسے اس کی تعلیم، سکلس کے مطابق نوکری حاصل ہو۔
لیکن دوسری بات یہ ہےکہ جابز کا فقدان بھی موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اچھی
ڈگری رکھنے والے افراد بھی چھوٹی موٹی جابز کرنے پر مجبور ہے۔جس حساب سے
پاکستان کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے اس طرح سے پاکستان میں نوکریاں کا
اضافہ دیکھنے کو نہیں ملتا۔ دن با دن بڑھتی بے روزگاری ہیں اضافہ ملکی ترقی
کے لیے بھی پریشانی کا باعث ہے۔ |